اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی فوج مسلسل دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنے میں بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں.
ان خيالات كا اظہار بريگيڈيئر جنرل 'احمد رضا پوردستان' نے پير كے روز تہران ميں منعقد ہونے والي آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ كے حوالے سے كتاب ميلے كے دوران خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ بري فورسز نے ملكي بقاء اور آٹھ سالہ جنگ كے لئے ناقابل فراموش قربانياں دي ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ فورسز كي قربانياں اور شہدا كي بہادريوں كي تاريخي كہانيوں كو اسلامي انقلاب كے ادارہ اسناد كي كوششوں سے كتابوں كي شكل ميں نشر ہوكر ايراني قوم كے سامنے پيش كي گئي ہيں.
جنرل پوردستان نے كہا كہ آٹھ سالہ مسلط كردہ جنگ ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي كاميابي نے امريكہ كو جغرافيائي اور سياسي جھٹكا پہنچا ديا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي انقلاب كي كاميابي كي وجہ سے ايران ميں اسلامي اصولوں پر مبني جمہوريت قائم ہے اور ايراني قوم رہبر معظم انقلاب اسلامي كے زير سايہ ترقي اور خوشحالي كا سفر طے كررہي ہے.
انہوں نے كہا كہ آزاد جمہوريت، سامراجي قوتوں كے خلاف مزاحمت اور ولايت فقيہ كي حمايت سے اسلامي انقلاب كو كاميابي حاصل ہوئي ہے.
بري فوج كے كمانڈر نے اس بات پر زور ديا آٹھ سالہ جنگ ميں فوج كے شہداء اور غازيوں كے كارناموں پر كتاب لكھني چاہئے اور اس سلسلے كو مزيد آگے بڑھانے كي ضرورت ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايراني مسلح افواج كے شہداء اور غازيوں كے كارناموں كو كتابي صورت ميں شائع كئے جائيں گے تا كہ قوم ان كي قربانيوں سے آگاہ ہوں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲